کابل(سچ نیوز)طالبان نے افغان صوبے بلخ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے 11اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ 13اہلکاروں کو اغواکر کے لے گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلخ کے صوبے شور پتیا میں 400سے زائد طالبان نے حملہ کیا ، افغان سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا جس میں دونوں طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔افغان حکومت کے صوبائی ترجمان منیر فہد کا کہنا ہے کہ واقعے میں طالبان کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ا ور متعدد حملہ آور ہلاک ہوئے ۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ضلع شورتپیا پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔تاہم بلخ پولیس کے ترجمان نے طالبان کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع پر طالبان کا قبضہ کچھ گھنٹے تک ہی برقرار رہ سکا اور سیکیورٹی فورسز نے دوبارہ شورتپیا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
افغانستان میں 400طالبان کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر بڑا حملہ
افغانستان میں 400طالبان کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر بڑا حملہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024