کابل(سچ نیوز) افغانستان کے صوبے زابل میں ایک ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق زابل کے مرکزی شہر قلات میں حساس ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب بم دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک ہسپتال کے قریب ہوا۔ حملہ آور حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن وہاں پہنچنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے ایک ہسپتال کے قریب دھماکا کردیا۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسی کو نشانہ بنایا ہے۔
افغانستان میں ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے میں 20 افراد ہلاک،85 زخمی
افغانستان میں ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے میں 20 افراد ہلاک،85 زخمی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024