کابل (سچ نیوز)افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 18 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےجبکہ افغان سیکیورٹی اداروں نے جوابی کارروائی میں بڑی تعداد میں طالبان کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع علی آباد میں طالبان کی جانب سے رات گئے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔افغان پولیس کی جانب سے کئی گھنٹے تک طالبان کا مقابلہ کیا گیا تاہم اس دوران چیک پوسٹ کے نگران کمانڈر سمیت 18 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،حکام کے مطابق طالبان کو بھی اس لڑائی میں جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کا کافی اثرو رسوخ ہے اور صوبے کےمتعدد اضلاع طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔سٹریٹیجک اہمیت کےباعث قندوز پرمکمل قبضےکیلئے افغان طالبان کی جانب سے کافی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک عرب ٹی وی چینل کے مطابق افغانستان کے آدھے رقبے پر طالبان کا قبضہ ہے اور طالبان کی جانب سے تقریبا روزانہ ہی سیکیورٹی فورسز پر حملے کیےجاتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں دونوں طرف سے جانی نقصان ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے گذشتہ 3 ماہ میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔
افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ ،18 پولیس اہلکار ہلاک
افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ ،18 پولیس اہلکار ہلاک
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024