اضافی پاسپورٹ کی منسوخی کا معاملہ، وزارت داخلہ نے ڈیڈ لائن دیدی

اضافی پاسپورٹ کی منسوخی کا معاملہ، وزارت داخلہ نے ڈیڈ لائن دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کرانے کے لیے 31دسمبر 2022ءتک کی ڈیڈلائن دے دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ منسوخی کے لیے تین کیٹیگریز پر مبنی نئی پالیسی جاری کی گئی ہے۔ ان تینوں کیٹیگریز سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے 31دسمبر آخری تاریخ ہے۔

تینوں کیٹیگریز کے لیے فیس بالترتیب 10ہزار، 25ہزار اور 50ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ متعلقہ افراداپنی درخواستیں زونل پاسپورٹ دفاتر جمع کرا سکتے ہیں یا بذریعہ ڈاک اسلام آباد روانہ کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کے ذریعے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو درخواستیں ارسال کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

Exit mobile version