لاہور (سچ نیوز )پاکستان کی معروف اداکارہ ” غنا علی “ نے نہایت حیران کن طور پر اپنی کاسمیٹک سرجری کے بارے میں کھل کر بتا دیاہے جسے عمومی طور پر اداکارائیں چھپا کر رکھتی ہیں اور اگر سوال سامنے آ بھی جائے تو جواب کو گول کر جاتی ہیں تاہم انہوں نے اس کے بالکل برعکس کیا لیکن ان کو مہنگا پڑ گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان پر برس پڑے ہیں اور غصہ نکالتے ہوئے انہیں بے شرم قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غنا علی نے کم وقت میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں زیادہ شہرت کمالی ہے تاہم وہ اداکارہ بھی اچھی ہیں اور نہایت خوبصورت بھی ہیں ، انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامے ” سنگ دل “ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بڑا ضافہ ہواجبکہ اس کے علاوہ وہ رنگ ریزا میں بھی اداکار کر چکی ہیں ۔
View this post on Instagram