لاہور (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خط میں مذاکرات کی تجویز پر بھارت نے دونوں ممالک کے وزراءخارجہ کی ملاقات پر حامی بھری اور اب انکار کر دیا ہے جس پر بھارت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی جس کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہاتھا کہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں وزارءخارجہ کی ملاقات کی تجویز کو قبول کر لی ہے اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائنز پر ملاقات ہو گی تاہم آج اس ملاقات سے انکار کر دیا گیا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بھارت کی جانب سے انکار ہونے پر کشمیری نوجوان پر بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کشمیر میں ہونے والے اس تشدد کو اور تشدد کرنے والوں کو دیکھیں۔ باآسانی یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار کیوں نہیں ہے، ہاں پاکستان یقینا اس تشدد کے بارے میں پوچھے گا۔“