لاہور (سچ نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے شاندار اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر ڈیم پر جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو ر ہوں گا ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ وزیراعظم کاپانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے،ڈیم فنڈسے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیاگیا، وزیراعظم مشاورت کرتے توان کوہوشرباحقائق بتاتے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جلدپانی پربین الاقوامی کانفرنس کرائے گی ، :ریٹائرمنٹ کے بعدڈیم پرپہرہ دوں گا، ڈیم پرجھونپڑی بناکررہناپڑاتورہوں گا۔