لاہور(سچ نیوز) سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں فلم ”باجی“کی سکریننگ کے موقع پر مجھے جو عزت اور پیار ملا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ڈائریکٹر ثاقب ملک اور اداکار ببرک شاہ بھی میرے ساتھ کوئٹہ گئے تھے۔فلم”باجی“کے سیکوئل کی کاغذی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور جلد ہی یہ فلم سیٹ پر ہوگی۔میرا نے کہا ہے کہ جعلی شہرت زیادہ دیرقائم نہیں رہتی مجھے ایک نہیں درجنوں فلموں میں کام کی پیشکش ہے مگر میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جن کو فن کی الف بے بھی نہیں آتی وہ خود کو شوبز سٹار سمجھ رہی ہیں اور نئی اداکارائیں بھی جعلی شہرت حاصل کر کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں لیکن فلمی شائقین جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔