The ‘golden man of Islamabad’ in F6 markaz. He says he was beaten by police officers despite having a permit from the previous DC Islamabad.
Do help out if you’re near by pic.twitter.com/L9fCXeKPjM
— Wattoo (@hkwattoo1) April 28, 2022
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں "گولڈن مین” کے نام سے مشہور نوجوان کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولڈن مین کے پیروں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ گولڈن مین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پرمٹ جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گولڈن مین کی شکایت پر اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تنازعہ گولڈن مین اور سلور مین کے درمیان ہوا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔