اسلام آباد(سچ نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے پیش نظر پولیس اور رینجرز نے امن و امان کی صورتحال رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فلیگ مارچ کیاجبکہ مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے پیش نظرپولیس اور رینجرز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا،ترجمان اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اورمختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،ترجمان اسلام آبد پولیس نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔