لاہور ( سچ نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغواء کرنے کے کیس میں لیگی ایم پی اے نوید علی کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی ، پولیس نے ایم پی اے نوید علی کو گرفتار کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغواء کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، لیگی ایم پی اے نوید علی کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دی ، عدالت نے درخواست مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے نوید علی کو گرفتار کرلیا۔نوید علی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ انہوں نے کسی پر تشدد نہیں کیا نہ ہی اغواء کیا ہے ۔واضح رہے کہ اے سی خاور بشیر نے لیٹ نائیٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا، شادی تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھا۔ اے سی سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا تھا۔