اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، لبنانی عدالت نے3 شہریوں کو قید سنا دی

اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، لبنانی عدالت نے3 شہریوں کو قید سنا دی

بیروت( سچ نیوز) لبنانی عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 شہریوں کو 3،3 سال سزائے قید سنا دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے ملٹری ٹربیونل نے بریگیڈئر جنرل حسین عبداللہ کی قیادت میں 3 شہریوں حسن سلیمی، کرم ادریس اور کمال حسن کو جرم ثابت ہونے پر 3،3 سال سزائے قید سنائی۔ تینوں افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کو فوجی ہتھیاروں اور آپریشنز بارے معلومات کے علاوہ متعدد سٹرٹیجک لوکیشنز کی تصاویر فراہم کی ہیں۔

Exit mobile version