اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور ( سچ نیوز ) اسرائیل کی فسلطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی ، مذمتی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن نیلم حیات کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فلسطینیوں پر حملہ تمام مسلمانوں پر حملہ تصور کرتے ہیں ، یہ ایوان مشکل کی گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اطہار کرتا ہے ، وفاقی حکومت بھی عالمی سطح پر فسلطینی بھائیوں کی آواز بلند کرے ۔

قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی بچے ، خواتین شہید اور زخمی ہوئے ہیں ، اقوام متحدہ فوری سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے ۔

Exit mobile version