تل ابیب(سچ نیوز) اسرائیل میں ماہرین آثارقدیمہ نے کھدائی کے دوران 1200سال قدیم مسجد دریافت کر لی ہے۔ ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام کے مطابق یہ مسجد صحرائے نجف میں راحت کے علاقے میں واقع بیدوئن نامی شہر کے قریب دریافت ہوئی ہے۔ یہ مسجد پتھروں سے بنی ہوئی تھی اور چھت کے بغیر تھی۔ اس میں خانہ کعبہ کی سمت ایک محراب بھی بنا ہوا تھا اس کی دیواریں اور محراب اب بھی بہترین حالت میں موجود ہیں۔اس تاریخی جگہ پر کھدائی کرنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر جان سلیمان کا کہنا تھا کہ ”یہ چھوٹی سی مسجد اس وقت کی ایک شہری آبادی میں تھی۔ اس کے اردگرد دیگر کئی عمارات اور گھر بھی موجود ہیں، جن کی کھدائی تاحال جاری ہے۔ یہ مسجد 7ویں یا 8ویں صدی عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی اور دنیا کی ابتدائی مساجد میں سے ایک تھی۔ یہ مسجد اپنی قدامت کے لحاظ سے دنیا میں بالعموم اور اس خطے میں بالخصوص انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ “
اسرائیل میں 1200سال پرانی مسجد کا انکشاف ،یہ مسجد کس نے بنائی اور کیسے ملی ؟جانئے
اسرائیل میں 1200سال پرانی مسجد کا انکشاف ،یہ مسجد کس نے بنائی اور کیسے ملی ؟جانئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024