اسرائیلی فورسزکی ایک بارپھر مسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ

اسرائیلی فورسزکی ایک بارپھر مسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ

بیت المقدس( سچ نیوز ) اسرائیلی فورسز نے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر سے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ شروع کردی۔

عرب میڈ یا کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے ختم ہونے کے بعدمسجدالاقصیٰ میں فلسطینی جنگ بندی کاجشن منارہے تھے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ان پر فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی ۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اور اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ کا احاطہ فلسطینیوں سے خالی کروالیا ہے۔

Exit mobile version