تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی آرمیچیف نے وارننگ دی ہے کہ اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی, ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اسرائیلی فوج کے اندرونی طور پر ٹوٹ جانے کی وارننگ دے دی۔ایک بیان میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ’’ میں 10 لال جھنڈے کھڑے کرکے وارننگ دے رہا ہوں، میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔‘‘
’’نجی ٹی وی چینل ‘‘ کے مطابق انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین کی ترمیم و دیگر اقدام نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی۔

































