لندن ( سچ نیوز ) برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا ۔دنیا نیوز کے مطابق برطانیہ نے سابق وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کردی ہے ۔ درخواست مسترد کرتے ہوئے برطانیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ اس لئے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔حکومت برطانیہ کے مطابق قانون میں گجائش موجود ہے اور اس کے لئے حکومت پاکستان کوباقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا ۔