ارشد وارثی نے پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو دھوکے باز قرار دے دیا، وجہ بھی بتادی

ارشد وارثی نے پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو دھوکے باز قرار دے دیا، وجہ بھی بتادی

ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو دھوکے باز قرار دے دیا۔نامور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی ان دنوں اپنی فلم’’فراڈ سیاں‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سارہ لورین مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ارشد وارثی نے فلم کی مرکزی اداکارہ سارہ لورین کو ’’فراڈ‘‘یعنی دھوکے باز قرار دے دیا۔ارشد وارثی نے سارہ کو دھوکے باز قراردینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جب ہم ساتھ کام کررہے تھے اس وقت میں سمجھتا تھا کہ سارہ کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ مسقط سے ہے میں نے اس بارے میں ایک بار ان سے پوچھا بھی تھا تو انہوں نے مجھے گول مول جواب دیتے ہوئے بات کو ٹال دیا تھا۔ارشد وارثی تو ان دنوں فلم’’فراڈ سیاں‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں لیکن سارہ لورین بھارت کا ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے پارہی ہیں۔ سارہ نے بھارتی ویزے کی درخواست بھی دی تھی لیکن تین بار اسے مسترد کردیاگیا۔ارشد وارثی نے سارہ کو بھارتی ویزہ نہ ملنے پر افسوس کااظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سارہ کو جلد ویزہ مل جائے تاکہ وہ فلم کی تشہیر میں حصہ لے سکیں۔ سارہ اور ارشد کی فلم’’فراڈ سیاں‘‘18 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

Exit mobile version