اردو صحافت کے عظیم سینئر جرنلسٹ سجاد خلیل کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔چیف اکرام الدین

اللہ تبارک و تعالی موصوف کو جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ اردو صحافت کے عظیم سینئر جرنلسٹ سجاد خلیل کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں انہوں نے صحافت کے زریعے کلچر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہیں انہوں نے ہمیشہ فن و ثقافت کے فروغ و بہتری کیلئے جدوجہد کی ہے اور اج بھی انکی کوششیں جاری ہے اور جاری رہے گی کچھ دن قبل سجاد خلیل صاحب ایک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے لیکن انہوں نے اپنی بیماری کے حالت میں بھی قلم کا ساتھ نہیں چھوڑا اور بہت اچھے طریقے سے قلم کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں جو صحافی حضرات کیلئے ایک مثال ہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ معروف سینیئر صحافی سجاد خلیل کی بہادری اور جزبے کو سلام پیش کرتے ہوں جنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کی ہے چیف اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سجاد خلیل کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے تا کہ دوبارہ اپنی صحافتی سرگرمیاں شروع کر سکے.

Exit mobile version