کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے منسلک ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے نبیل کا نکاح ‘علیشہ پاشا’ سے ہوا ہے جو خود ایک ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔
نبیل اور علیشہ دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ نبیل بن شاہد نے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 2015 میں جیو ٹی وی پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ ‘علی کی امی’ سے کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے ‘خدا اور محبت’ کے دوسرے سیزن میں عباد کا کردار بھی ادا کیا۔