کراچی (سچ نیوز) لالی ووڈ اداکارہ شہریار منور نے تصدیق کی ہے کہ ان کی والدہ نے ان کی منگنی تڑوا دی ہے۔دی کرنٹ نامی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی ۔ خاتون میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی زندگی میں سب سے ہمت والا کام کون سا کیا ہے؟۔ اس سوال کے جواب میں شہریار منور نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں سب سے ہمت والا کام یہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں نے آپ کے کہنے پر ٹرائی کرلیا اور آپ ہی نے ختم کیا لیکن اس دفعہ میں خود اپنی پسند کی لڑکی منتخب کرکے شادی کروں گا۔خیال رہے کہ رواں برس 4 مارچ کو شہریار منور نے ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی کی تھی، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور انہیں مصوری کا بھی شوق ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کی منگنی کب ٹوٹی تھی۔