اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی،عدالت کا آئندہ سماعت پرفیملی کورٹ سے اداکارہ میرا کا ریکارڈپیش کرنے کا حکم

اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی،عدالت کا آئندہ سماعت پرفیملی کورٹ سے اداکارہ میرا کا ریکارڈپیش کرنے کا حکم

لاہور(سچ نیوز)سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فیملی کورٹ سے اداکارہ میرا کا ریکارڈ ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی ،اداکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے نکاح نہیں کیا،فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ،سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فیملی کورٹ سے اداکارہ میرا کا ریکارڈ ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Exit mobile version