کراچی (سچ نیوز) پاکستانی اداکارہ صبور علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔اداکارہ صبور علی نے خود ایسی خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خود کشی کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ’ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران مجھے جلد صحتیابی کی دعاﺅں کے پیغامات بھیجے‘۔صبور علی نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھی درخواست کرنا چاہیں گی کہ اس طرح کی غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ ذہنی صحت اور موت ایسے موضوعات نہیں ہیں جن کا مذاق اڑایا جائے۔برائے مہربانی اس طرح کی خبر پھیلانے سے پہلے دوسرے بندے کا بھی سوچ لیا کریں ۔
اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں، ہسپتال کیوں داخل کرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی
اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں، ہسپتال کیوں داخل کرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023