ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی ایک بار پھر ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں لیکن انہوں نے اس بیٹی کو خود جنم نہیں دیا بلکہ اس بچی کی پیدائش سروگیٹ(متبادل ماں)کے بطن سے ہوئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا شیٹی اور ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا کی دوسری بیٹی کی پیدائش 15فروری کو ہوئی جس کا اعلان شلپا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا۔شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”ہماری دعائیں رنگ لے آئیں۔ ہم شکر گزار ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے گھر ایک ننھی پری آئی ہے، سمیشا شیٹی کندرا۔ جونیئر ایس ایس کے 15جنوری 2020ءکو گھر آئی۔“واضح رہے کہ راج کندرا اور شلپا شیٹی کے ہاں 2012ءمیں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی عمر اس وقت 7سال ہے۔