کراچی( ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ اُشنا شاہ ان دنوں اپنے بچپن کے دوست اور منگیتر حمزہ کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں منا رہی ہیں اور اپنے اس سفر کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس تصویر میں اشنا شاہ نے اپنے ہاتھ پر مہندی سے ’حمزہ کی محبوبہ‘ لکھ رکھا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں حمزہ اور اشنا شاہ دونوں موجود ہوتے ہیں اور تصویر کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ ”میری بچپن کی بہترین دوست اور میرا“۔ اس فقرے سے انٹرنیٹ صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ حمزہ اور اشنا شاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اشنا شاہ کی طرف سے چند ماہ قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہی حمزہ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی گئی تھی۔ حمزہ پروفیشنل گولف پلیئر ہے۔ وہ چیئرمین ایشیاءپیسیفک گولف فیڈریشن تیمور حسن امین کے صاحبزادے ہیں۔