لاہور (سچ نیوز )پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ وہ منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ارمینا خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شرمیلا تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ’ بتائیے کون شادی کر رہا ہے؟بعدازاں ارمینا خان نے بتایا کہ انہوں نے ویڈنگ کلب سے عروسی لباس خرید لیا ہے اور وہ اپنے خوابوں کا جوڑا مداحوں سے شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتیں۔ارمینا خان نے واضح کیا کہ تصویر والا لباس ان کی شادی کا جوڑا نہیں ہے لیکن وہ اس وقت مختلف ملبوسات کو پہن کر دیکھ رہی تھیں اور خوشی سے پھولے نا سما رہی تھیں۔انہوں نے اپنے عروسی لباس کے لیے ڈیزائنر ’کلیئر اک‘ کا خاص شکریہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے منگیتر فیصل کے لیے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ارمینا خان آخر میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جو ہمارے لیے خوش ہیں اور ان لوگوں کا بھی جو نفرت کرتے ہیں۔اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کے لیے لکھا کہ وہ ان کے بارے میں باتیں بناتے رہیں کیونکہ یہ چیز انہیں جوڑے رکھتی ہے۔
اداکارہ ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کر دیا
اداکارہ ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی, شوبز
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024