ممبئی( سچ نیوز )بالی ووڈ اداکار گویندہ بھی رنویر سنگھ کے مداح نکلے، اداکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں رنویراوردپیکا کی فلم ’’ رام لیلا ‘‘ پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں کی شانداد اداکاری نے انہیں سینما میں سیٹی بجا نے پر مجبو ر کر دیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ دپیکا اور رنویر سے قبل آخری بارجتندر اور ہیما مالینی کی ایسی شاندار اداکاری دیکھ کر سیٹی بجائی تھی۔واضح رہے کہ اداکا گویندہ اور رنویر فلمکل دلمیں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔تب سے گو یندہ رنویر سنگھ کی اداکاری کے گن گا رہے ہیں،وہ رنویر کو اداکا ر ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک باادب اور محنتی انسان مانتے ہیں۔