لاہور (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ کسی کو حکومت سے این آر او کی توقع نہیں کرنا چاہئے اور حکومت کسی کو این آر او دیگی اور نہ ہی ڈیل کرے گی ، ہم کہہ رہے ہیں کہ احتساب ہونا چاہئے لیکن آگے پراسیکیوشن کا کام ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ احتساب ہونا چاہئے لیکن آگے پراسیکیوشن کا کام ہے، کسی کو ہم سے این آراو کی توقع نہیں کرنی چاہئے ۔ حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی اور نہ کوئی ڈیل کرے گی ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے پارلیمانی کمیٹی بنانے میں کوئی لیت و لعل نہیں کیا لیکن ہمیں چار حلقے کھلوانے کیلئے بہت تگ و دو کرنا پڑی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی پر یقین نہیں ہے تو پھر اپوزیشن خود ہی جمہوریت کی نفی کررہی ہے ۔