سکھر: (سچ نیوز) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نیب انتقامی ادارہ بن چکا، مریم نواز اور شہباز شریف سب کی متفقہ رائے ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس نے حیرت میں ڈال دیا ہے۔ نیب احتساب نہیں انتقامی ادارہ ہے۔ احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے دینے والے جج نے دباؤ کا اعتراف کیا، خود ساختہ احتساب بے نقاب ہوگیا، احتساب کے نام پر انتقام کا حصہ نہیں بنیں گے۔
امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پہلے دن کہا تھا کہ یہ حکومت غلط ہے، آج جو صورتحال ہے وہ ناقابل قبول ہے، ہر چیز کی حد ہوتی ہے مگر اب وہ حد پار ہوگئی ہے، حکومت کیخلاف ملک بھر میں ملین مارچ کئے۔ 25 جولائی کو اپوزیشن مشترکہ ملین مارچ کرے گی۔