ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی 16 سالہ صاحبزادی نائسا دیوگن کو اپنے دادا کے انتقال کے اگلے ہی روز بیوٹی سیلون جانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
ضرور پڑھیں: بھارتی قیادت کیلئے منموہن سنگھ جیسے جذبے کی اشد ضرورت ہے ، وزیر خارجہ
اجے دیوگن کے والد اور ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن کا پیر کے روز انتقال ہوا تھا ، شام 6 بجے ان کی ممبئی میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ گھر کے سربراہ کے دنیا سے چلے جانے پر گھر کے تمام افراد غم سے نڈھال نظر آئے جبکہ کاجول تو ایشوریہ رائے کے کندھے پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روتی بھی نظر آئیں لیکن کاجول کی صاحبزادی کو شاید اپنے دادا کے گزر جانے کا کچھ خاص غم نہیں ، اسی لیے وہ منگل کو بیوٹی سیلون پہنچ گئیں۔
نائسا دیوگن اپنی دوستوں کے ساتھ بیوٹی سیلون پہنچی تھیں، سیلون سے وہ جیسے ہی باہر آئیں تو ان کی کچھ مزید سہیلیاں بھی باہر موجود تھیں جن سے انتہائی خوشگوار انداز میں مل کر وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔ سیلون کے باہر موجو بعض لوگوں نے نائسا کی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ نائسا کو اپنے دادا کے انتقال کے اگلے روز سیلون جانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔