لاہور (سچ نیوز )وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو بلاک کردیا جس پر حریم شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔تفصیل کے مطابق حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرتاج گل نے حریم شاہ کو بلاک کردیا ہے ۔اس کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام دیا کہ میں نے ان کا فالو نہیں کیا ،نہ کبھی ان سے متعلق ٹوئٹ کیا او ر نہ ہی انہیں ٹیگ کیا ،اتنا ڈر ؟
واضح رہے کہ دو دن قبل نجی نیوز چینل پر مبشر لقمان کے پروگرام میں صحافی ثاقب کھرل نے الزام عائد کیا تھا کہ ایک خاتون وفاقی وزیر کی ویڈیوز بھی حریم شاہ کے پاس ہیں ۔آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں زرتاج گل نے کہا کہ میری بہن نے آسٹریلیا سے فون کر کے مجھ سے پوچھا کہ کونسی ویڈیوز کی بات ہو رہی ہے ،میری چار سال کی بیٹی ہے ۔زرتاج گل نے کہا کہ اب یا تو ویڈیوز سامنے لائی جائیں یا پھر ایف آئی اے انہیں پکڑے ،تمام بیٹیاں برابر ہوتی ہیں ،جب کسی کے پاس ثبوت نہیں ہوتا تو پھر ایسی بات کیوں کرتے ہیں ۔