لاہور: (سچ نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ہیں، کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا، اتحادیوں میں اختلافات کی خبریں سازشی تھیوری ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر جو کہا عمران خان کے فائدے کے لئے کہا، دھرنے کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے دھرنے کے دوران مولانا فضل الرحمان سے رابطے کیے تھے جو درست ثابت ہوئے۔ دھرنوں میں امن وامان رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔