لاہور (سچ نیوز )سینئر تجزیہ نگار ہارون رشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اب جو نام لیے جار ہے ہیں مجھے ان میں سنجیدگی نظر نہیں آتی ، مجھے نہیں لگتا وہ چاہتے ہیں کہ ان میں سے کسی کو بنا دیا جائے ۔
ہارون رشید نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھا کہ
یہ نام نجم سیٹھی سے تو بہت بہتر ہیں تاہم لیکن مجھے سنجیدگی نظر نہیں اآ رہی ہے ، میں نے تحریک انصاف کے لیڈرز سے پوچھا تو کہنے لگے کہ مجھے نہیں پتا شائد جہانگیر ترین کو پتا ہے لیکن میں نے عمران خان کو فون اس لیے نہیں کیا کہ اس وقت ان سے کیا بات ہو گی ۔
ہارون رشید کا کہناتھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے وہ نام دینا چاہیے جسے دوسرا فریق قبول کر لے ، یہ قومی معاملات ہیں اس میں مسخرا پن نہیں ہونا چاہیے ، سیاست ہوشمندی اور حکمت کے ساتھ معاملات کو سلجھانے کے نام ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لیے جانے کے بعد اب چار نام پیش کر دیئے گئے ہین جن میں حسن عسکری ، یعقوب طاہر اظہار ، ایازمیر اور اوریا مقبول جان کے نام شامل ہیں ۔