ابھی نندن کی مونچھیں کٹوادی گئیں، بھارتی ایئر چیف کے ساتھ وہ کام کرتے ہوئے تصویریں سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

ابھی نندن کی مونچھیں کٹوادی گئیں، بھارتی ایئر چیف کے ساتھ وہ کام کرتے ہوئے تصویریں سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

پٹھان کوٹ (سچ نیوز) اپنا مگ 21 طیارہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں تباہ کرواکے پاکستانی شہریوں سے چھترول کروانے کے بعد پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے انڈین ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ بھارتی ایئر چیف کے ساتھ اسی ماڈل (مگ 21) کا جہاز اڑا رہے ہیں جس کو پاک فضائیہ نے 27 فروری کو ڈھیر کیا تھا۔انڈین ایئر فورس کے سربراہ بی ایس دھنوا اور ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان نے پیر کے روز پٹھان کوٹ ایئر بیس سے مگ 21 لڑاکا طیارے میں ایک ساتھ فلائٹ کی۔ 27 فروری کو طیارے سے چھلانگ لگانے کے باعث ابھی نندن کا علاج جاری تھا اور انہیں 23 اگست کو دوبارہ فلائٹ کی اجازت ملی تھی۔

ابھی نندن کے ساتھ فلائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ’ ہم دونوں ہی پاکستان کے خلاف لڑے اور دونوں کو ہی اپنے طیاروں سے ایجیکٹ کرنا پڑا، میں کارگل جنگ میں لڑا اور اس نے بالا کوٹ میں لڑائی کی، میں اس کے باپ کے ساتھ اڑان بھرا کرتا تھا، ہم دونوں مگ 21 سکواڈ رن میں تھے۔‘

خیال رہے کہ بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن جب 27 فروری کو پاکستان میں گرفتار ہوئے تھے تو اس وقت وہ اپنی منفرد مونچھوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنے رہے تھے لیکن آج (پیر) کی تصاویر میں ان کی مونچھیں انتہائی چھوٹی نظر آرہی ہیں۔

Exit mobile version