ابرار الحق احسن اقبال کو گولی مارنے والے کے حق میں میدان میں آگئے، ایسی بات کہ سامنے والے بھی شرمندہ ہوجائیں

ابرار الحق احسن اقبال کو گولی مارنے والے کے حق میں میدان میں آگئے، ایسی بات کہ سامنے والے بھی شرمندہ ہوجائیں

لاہور(سچ نیوز )تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے احسن اقبال کو جوتا اور گولی مارنے کی حمایت کردی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الونتھ آور“میں ابرار الحق نے کہا کہ میں احسن اقبال کے خلاف دونوں بار جیتا ہوں ،میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں یہ شخص دونوں الیکشن میرے سے ہارا ہے ،جہاں بھی جا تا تھا کوئی جوتے مارتا تھا تو کوئی گولی مارتا تھا ،یہ اتنی بڑی لیڈ سے کیسے جیت گیا ۔

وسیم بادامی نے کہا کہ آپ اگر جوتے اور گولی کی مثال کا حوالہ دینا پسند کرتے ہیں تو مجھے افسوس ہے اس بات پر ،جوتے اور گولی کی مذمت کرنی چاہیے ۔ابرار الحق نے جواب دیا کیوں مذمت کروں ؟لوگوں کے جذبات کی مذمت کیوں کرتے ہیں آپ ،یہ جمہوریت ہے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھیں ۔وسیم بادامی نے کہا کہ اس کا مطلب آپ جوتا اور گولیاں مارنے والوں کی حمایت کریں گے ۔ابرار االحق نے کہا کہ چلیں گولی کو چھوڑیں ،جوتا مارنے والوں کی حمایت کریں گے آ پ ؟تو وسیم بادامی نے کہا کہ میں جوتا مارنے والے کی مذمت اور گولی مارنے والے پر لعنت بھیجوں گا ۔

Exit mobile version