کراچی ۔(روزنامہ سچ انٹرنیشنل)آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیضان راوت کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سندھ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں یہ فیصلہ تاجروں دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے دنیا بھر میں اور ہمارے اپنے صوبے پنجاب میں ہر چیز کھل رہی ہے اور ہماری حکومت سندھ بند کروانے پر تلی ہوئی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ تاجر اپنا کاروبار بند کریں گے تو کیا حکومت ہمیں کوئی کمپنسیشن دے گی خدارا تاجروں کو کام کرنے دیں ہم کاروباری لوگ ہیں سیاسی لوگ نہیں ہم کسی سیاسی گیم کا حصہ کبھی نہیں بنیں گے ہمیں ایس او پی کے مطابق کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور اگر ہمارا کاروبار زبردستی بند کروایا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا ہوگا