اسلام آباد (سچ نیوز) تجزیہ کارحامد میرنے کہاہے کہ آصف زرداری ذہنی طور پر گرفتاری کیلئے تیار ہوگئے ہیں لیکن حکومت آصف زرداری کی گرفتاری سے گریز کرے گی، نام ای سی ایل میں ڈال کرنااہل کردیا جائیگا،جے آئی ٹی والیم 25کو خفیہ رکھا گیاہے ، پیپلزپارٹی نے ابھی کشتیاں جلا کر جنگ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔جیونیوزکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ آصف زرداری ذہنی طور پر گرفتاری کیلئے تیار ہوگئے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے 25والیم ہیں جن میں والیم25 کوخفیہ رکھا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیس کہاں چلایا جائے گا ، یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے ، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کو گرفتار کرلیا جائے لیکن حکومت آصف زردار کی گرفتاری سے گریز کرے گی ، ان کانام ای سی ایل میں ڈال کر نا اہل کردیا جائے اور ملک سے باہرنہیں جانے دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے یوٹرن لے لیاہے ، اب ان کی زبان پر خلائی مخلوق کاذکر نہیں اور عدالتوں کابھی احترام کرتے ہیں، بلاول نے بھی اپنی تقریر میں آنر ایبل کورٹس کہہ کر عدالتوں کی بات کی ہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ پیپلز پارٹی نے ابھی کشتیاں جلا کر جنگ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے معاون خصوصی احتساب شہزاداکبر سے بات چیت کی ہے جس میں وہ پریقین ہیں کہ آصف زرداری نہیں بچ سکتے ، اس میں بختاور صاحبہ کانام بھی لیاگیا اوراگر بختاور صاحبہ کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ تو وزراءبھی نہیں پڑ ھ پائے تو آصف زرداری اور بلاول کیا پڑھیں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنادفاع پیش کیاہے ، اس طرح آصف زردری اور بلاول بھٹوزرداری کوبھی اپنادفاع پیش کرنا چاہئے ۔