نئی دہلی (سچ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ”زیرو“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس دوران انہوں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے بھی حیران کن اعلان کر دیا ہے۔ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بیٹے اور بیٹی میں سے پہلے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم کون رکھے گا تو انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ہی ابھی اداکار بننے کیلئے پوری طرح تیار نہیں ہیں۔ہوں نے کہا کہ سہانا خان اداکاری کا شوق رکھتی ہیں لیکن چھ مہینے بعد ان کی سکول کی تعلیم پوری ہو گی جس کے بعد وہ تین سے چار سال کیلئے کسی انسٹیٹیوٹ میں اداکاری سیکھیں گی۔آریان خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اداکار نہیں بننا چاہتا بلکہ اس کی خواہش ہے کہ وہ ڈائریکٹر بنے اور فلمیں بنائے اور اس مقصد کیلئے وہ امریکہ میں ٹریننگ حاصل کر رہا ہے۔