لاہور(سچ نیوز) لاہور آرٹس کونسل اور صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کے اشتراک سے پیش کیے جانیوالا ڈرامہ ’’پتر ہٹاں تے نئیں وکدے‘‘ کی میڈیا بریفنگ 28جنوری بروز پیر شام سات بجے صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی سمن آباد میں منعقد ہو گی جس میں ڈرامے کے ہدایتکار آغا شاہد اور رائیٹر ڈاکٹر فوزیہ تبسم سمیت ڈرامے کی کاسٹ شرکت کرے گی۔اس ڈرامے کی خاص بات صوفی تبسم کا لکھا مشہور ترانہ جو 6ستمبر 1965کی جنگ میں میڈم نور جہاں نے فوجی جوانوں کے لیے گایا ’’اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے‘‘،اس ڈرامے میں پاکستان آرمی کے جوان پرفارم کریں گے۔ ڈرامے کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے فنکاروں کی ریہرسل گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں سیم خان،پونم ناز،سبحان ،میاں احمد،وہاج،حفظہ،زین علی،فرحان،علی شان، تحسین، حسن،سعدی خان ،روشنی خان ودیگراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ یہ ڈرامہ شائقین کے لیے 4تا7 فروری تک روزانہ شام ساڑھے چھ بجے الحمراء ہال نمبر 1مال روڈ میں پیش کیا جائے گا ۔اس ڈرامے کی پروڈکشن کے فرائض صوفی آرٹ اکیڈمی اد اکر رہی ہے جبکہ اس کو قرشی یونیورسٹی کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔