اسلام آباد (سچ نیوز)چیئر مین پی اے سی رانا تنویر نے کہاہے کہ بڑی خوبصورتی سے یہ بات چلادی گئی ہے کہ ن لیگ اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئی ہے ، یہ قانون جو ہے یہ سویلین بالادستی کے مخالف نہیں ہے ، میں سویلین بالادستی کے بیانیے پر قائم ہوں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ میں یہ بات واضح کرناچاہتا ہوں کہ کچھ اپوزیشن پارٹیوں نے آرمی ترمیمی بل کی حمایت کی ہے اور کچھ نے نہیں کی ۔ تمام پارٹیاں اس بل کی حمایت پر متفق تھیں بلکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کہاہے کہ قانون پر ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی سے جعلی ہے ۔
شفقت محمودکا کہنا تھا کہ بڑی خوبصورتی سے یہ بات چلادی گئی ہے کہ ن لیگ اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئی ہے ، یہ قانون سویلین بالادستی کے مخالف نہیں ہے ، میں اب بھی بیانیہ پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی یہ بات موجود تھی کہ وزیر اعظم آرمی چیف کو توسیع دے سکتاہے اور توسیع دی جاتی رہی ہے لیکن جب موجودہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو توسیع دی تو ایشو سپریم کورٹ میں چلا گیا جس پر سپریم کورٹ نے اس کام کو قانونی کرنے کا کہا اوریہ قانون آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں قانون ہونا چاہئے ۔