آخر ایسا کیا ہوگیا کہ میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہوں؟ علی ظفر پریشان ہوگئے، لوگوں سے مدد مانگ لی

آخر ایسا کیا ہوگیا کہ میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہوں؟ علی ظفر پریشان ہوگئے، لوگوں سے مدد مانگ لی

لاہور ( سچ نیوز ) پاکستانی سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار علی ظفر ایک بار پھر ٹرینڈ کر رہے ہیں جس کے باعث وہ اور ان کے اہلخانہ تشویش میں مبتلا ہوگئے۔پاکستانی سوشل میڈیا پر علی ظفر چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، ان کی اہلیہ نے جب یہ دیکھا تو پریشان ہوگئیں اور اپنے شوہر سے پوچھا کہ آپ کا نام ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے۔ علی ظفر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’ عائشہ نے کال کرکے بتایا ہے کہ میں ایک بار پھر ٹرینڈ کر رہا ہوں، میں نے آگے سے کہا کہ اب کیا ہوگیا؟‘علی ظفر نے اپنے فالورز سے پوچھا کہ ایسا کیا ہوا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

اگر آپ کے ذہن میں یہ بات آرہی ہے کہ علی ظفر پر شاید پھر سے ہراسانی کا الزام لگا ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ ان کے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے کی وجہ پی ایس ایل فائیو کا تھیم سانگ ہے۔ پی ایس ایل فائیو کا تھیم سانگ ’ تیار ہیں ‘ منگل کو جاری کیا گیا ہے جو علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر اور ہارون نے گایا ہے۔پاکستانیوں کو پی ایس ایل فائیو کا تھیم سانگ کچھ خاص پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ علی ظفر کے ’ سیٹی بجے گی‘ کو یاد کر رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ علی ظفر بھی ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ ز میں شامل ہوگئے۔

Exit mobile version