معروف سیاسی شخصیت رہنما مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 3 مئی آزادی صحافت کا عالمی دن ھے میں اس موقع پر تمام صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور وہ جس طرح تمام خطرات سے گزر کر،ہر وقت کو کاٹ کر ہر جگہ پہنچ کر ہمیں ملکی صورتحال و معاملات سے آگاہ رکھتے ہیں اور ہر کسی کی آواز بنتے ہیں اس کرونا وائرس کے دور میں بھی وہ جس قدر مشکلات کے باوجود اپنی زمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں اس پر بھی انکو سلام پیش کرتا ہوں مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کا چوتھا ستون ھے انکے حقوق ہر حکومت کو زمہ داری سے پورے کرنے چاہیے۔۔