آج بروز بدھ ٢٣ اکتوبر کو آل اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن و بی ایس او اوتھل زون نے بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کے خلاف لسبیلہ یونیورسٹی میں متاثرین کے ساتھ اظھار ہمدردی و یکجہتی کے لۓ پرامن ریلی و پرامن احتجاج کیاگیا ۔
بلوچستان نیورسٹی جنسی اسکینڈل بلوچ۔پشتون ودیگر تمام اقوام کی عزت پر کاری ضرب ہے۔بلوچستان اپنی رسم و رواجات اور اقدار کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ھے لہذا بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل ھماری روایات اور عزتوں کی پامال ہے۔۔ ریلی و احتجاج سے بی ایس او اوتھل زونل جنرل سیکٹری تاج بلوچ ، سابق یونٹ سیکریٹری لوامز یونٹ گہور بلوچ ، زونل پریس سیکریٹری قیوم بلوچ ،لوامز یونٹ سیکریٹری عامر بلوچ ، ڈپٹی یونٹ سیکریٹری عباس بلوچ ، سینئر ممبرز ، شیب بلوچ، رحمان بلوچ نے خطاب کۓ ۔ آخر میں پر امن ریلی و احتجاج کو تاج بلوچ نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کۓ انھوں نے کہاکہ پرامن ریلی کی توسط سے میری حکومت بلوچستان اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے منفی کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کیلۓ مطالبات درجہ ذیل ھیں۔
1 – وی سی سمیت تمام درندوں کو عبرت ناک سزا دیکر آسامیوں سےفی الفور برخاست کیا جاۓ
2 – بلوچستان یونیورسٹی سمیت صوبے کے تمام علمی اداروں میں ھراسمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایاجاۓ
3 – بلوچستان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں سے ایف سی کو بیدخل کیاجاۓ
4 – تحقیقات کو صاف شفاف اور منطقی انجام تک پہنچایاجاۓ
5 – بلوچستان کے تعلیمی ادارے بشمول سردر بہادرخان , آئی ٹی یونیورسٹی , بولان میڈیکل کالج, زرعی کالج ودیگر اداروں میں ایف آئی اے تحقیقات کا آغاز کرے ۔
6 – بلوچستان یونیورسٹی میں UOBians تنظیم کو کالعدم اور انٹرنز پر بھیجے ھوۓ طلبہ سمیت تمام کرداروںکو فارغ کیاجاۓ
7 -طلباؑ یونینز کو فی الفور بحال کیاجاۓ