لاہور (سچ نیوز )خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آرٹیکل چھ کے تحت سزائے موت کی سزا سنا دی ہے جس ک بعد سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنے اپنے خیالات اور رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پر اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹر پر میدان سنبھالا اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” سابق صدر جو کہ اپنے ملک کیلئے لڑا اسے خصوصی عدالت نے سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ، مشرف ہیرو تھا اور ہمیشہ رہے گا ۔“
اپنے دوسرے پیغام میں وینا ملک کا کہناتھا کہ ” ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اربوں کی لوٹ مار میں سزایافتہ شخص کو لندن جانے کیلئے محفوظ راستہ فراہم کر دیا جاتا ہے جبکہ سابق آرمی چیف جو کہ پاکستان کیلئے لڑا اسے سزائے موت دے دی جاتی ہے ، آپ کے ان کے ساتھ سیاسی اختلافات ضرور ہو سکتے ہیں ،وہ کچھ بھی ہو سکتاہے لیکن وہ غدار نہیں ہو سکتا ، مشرف صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔