واشنگٹن ( سچ نیوز ) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر کرونا وائرس بر اعظم افریقہ میں پھیل گیا تو اس سے ایک کروڑ سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس سے خطاب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بر اعظم افریقہ میں صحت کی سہولیات ویسی نہیں ہیں جیسی دنیا کے دیگر ممالک کے پاس ہیں، اس لیے اگر وہاں کرونا وائرس وبائی شکل اختیار کرگیا تو اس کے اثرات تباہ کن ہوں گے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس براعظم افریقہ کیلئے ایبولا وائرس سے بھی زیادہ خبرناک ہوگا کیونکہ اس کے پھیلنے کی رفتار ایبولا سے کہیں زیادہ ہے، افریقہ میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث کرونا وائرس وہاں تباہی مچادے گا اور ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔