لاہور (سچ نیوز )بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار بوبی دیول نے ماضی میں سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور خوب شہرت کمائی جبکہ جوانی میں وہ بھر پور خوبصورت بھی ہواکرتے تھے تاہم اب بھی وہ کسی سے کم نہیں لیکن ان کے بیٹے نے ان سے بھی زیادہ خوبصورت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جو کہ انٹر نیٹ صارفین نے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بوبی دیول گزشتہ شب 50 سال کے ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس موقع پر اپنے بیٹے ” آریا مان “ کے ساتھ سیلفی بنائی اور اسے انسٹا گرام پر شیئر کر دیا بس کچھ ہی دیر میں یہ تصویر اتنی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ سا برپا ہو گیا ۔بالی ووڈ اداکار نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں بوبی دیول ہوں ، 49 کا ہونا بہت زبردست ہے اور 50 سال کا ہونا اس سے بھی بہتر ہو گا ، مجھے زندگی کے تمام تجربات یاد ہیں ، جن میں سے میں گزرا ہوں اور وہ کس طرح انفرادی طور پر مجھے میں تبدیلی لے کر آئے ، آپ کی جانب سے دیے گئے بے پناہ پیا ر کو بھی میں ہمیشہ یاد رکھوں گا ، یہ پیار ہے جو کہ میری طاقت ہے اور مجھے چلتے رہنے کا حوصلہ دیتا ہے ، میرا بیٹا اس تبدیلی کی علامت ہے ، اپنے نوجوان والد میں دوست ڈھونڈنا ، میں امید کرتاہوں کہ میں اپنی زندگی اس طرح آپ جیسے محبت کرنے والوں کے ساتھ خوشی سے گزاروں گا ، میں 50 سال کا ہو گیا ہوں لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں 20 سال کے لگ بھگ ہوں جو کہ دنیا فتح کرنا چاہتا ہے ۔
تصویر دیکھ کر تو ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ’ رشتے ‘ کی آفر ہی کرا دی