نئی دہلی( سچ نیوز )نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے مظاہرین پر فائرنگ کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی جامعہ مسجد کے سامنے اقلیتی بل کیخلاف احتجاج کرنے والے طالبعلموں پرنامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیاتاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے وہ مزید کوئی نقصان نہ کرپایا اور گرفتار کرلیاگیا۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے قبل جامعہ مخالف نعرے لگائے اور یہ کہتے ہوئے فائرنگ کی کہ’ یہ لوآزادی‘۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق گولی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کے ہاتھ پر لگی اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے اقلیتی ترمیمی بل کیخلاف جامعہ سے راج گھاٹ تک احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس پر سیکڑوں کی تعداد میں طالب امڈ آئے۔بھارت بھر میں اس متنازعہ شہریت بل کیخلاف لاکھوں لوگ سراپا احتجاج ہیں جبکہ عالمی برادری بھی اس متعصب بل کی مذمت کرچکی ہے۔