ممبئی (سچ نیوز )بھارتی ریا ست کیرالہ کے سبریمالا مندر کے باہر کشیدہ حالات کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی سجیلا عبد الرحمان کی روتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کیرالہ کے سبریمالا مندر میں دو خواتین کے داخل ہونے کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ہڑتال کے دوران رپورٹنگ کرتے دیگر میڈیا اہلکاروں پر بھی حملے کئے گئے۔ان میں سے ایک خاتون صحافی سجیلا عبد الرحمان کو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔سجیلا کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کسی نے کمر پرزورسے لات ماری،شدید تکلیف کے باوجود وہ اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتی رہیں۔سجیلا کی کیمرا تھامےروتے ہوئے تصویر وائرل ہو گئی جس میں ان کے چہرے پر ان کے درد کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی تکلیف کی وجہ سے نہیں روئیں بلکہ میری مدد کو کوئی آگے نہیں بڑھا مجھے اس بات پر رونا آیا اور مجھے ڈر تھا کہ کہیں کیمرا تباہ ہونے کی وجہ سے میری محنت رائیگاں نہ ہو جائے۔صحافتی حلقوں میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔