جکارتہ(سچ نیوز ) انڈونیشیا میں شریعہ عدالت نے جنسی تعلقات ثابت ہونے پر خاتون کو 26کوڑوں کی سزا سنا دی ۔ ڈیلی میل آن لائن کے مطابق انڈونیشیا کی شریعہ عدالت نے صوبے ایشے میں جنسی تعلقات استوار کرنے پر شادی شدہ خاتون کی کمر پر سر عام 26 کورڑے مارنے کا حکم سنا دیاجس کے بعد اسے بڑے مجمعے کے سامنے سٹیج پر لایا گیا گھٹنوں کے بل بیٹھا کر 26کوڑے برسا ئے گئے ۔عورت پر شادی شدہ ہونے کے باوجود غیر مرد کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا الزام تھا جس پر انڈونیشیا کے صوبے ایشے میں سخت قوانین کا اطلاق ہوتا ہے ۔اس قانون کے تحت غیر محرم مرد اور عورت کو تعلقات استوار کرنے پر کوڑے مارے جاتے ہیں جبکہ ہم جنس پرستوں سے زنا ، جوا اور شراب نوشی پر بھی کوڑوں کی سزائیں سنائی جاتی ہیں ۔