اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ اگر فیض آباد دھرنے والوں کو اعجاز الحق اور شیخ رشید کی حمایت حاصل تھی تو یہ بدقسمتی کی بات ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرے ، فیض آباد دھرنے کے وقت ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے چند شرپسند عناصر نے سارے ملک کویرغمال بنایا ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید ،اعجاز الحق اور تحریک انصاف کے علما ونگ نے ان کی حمایت کی تھی تو یہ بد قسمتی ہے ،اب عدالتی فیصلے کے بعد ایسانہیں ہونا چاہئے ۔